تازہ ترینتحریکخبریں

یاسمین راشد کی گفتگو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ، سینیٹر شہزاد وسیم

پی ٹی آئی کے سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی آڈیو آئی ، وہ دبنگ سیاسی لیڈر ہیں۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں کراچی میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لیے دعا کی گئی۔

اجلاس میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی گفتگو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، آڈیو لیکس جاری کی گئیں، فون ٹیپ کرنا غیر قانونی و غیر آئینی ہے۔ملک میں الیکشن کی تاریخ نہ دے کر غیر آئینی اقدام کیا جا رہا ہے، صدر پاکستان کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے گئے، عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی شخصی آزادیوں اور عدلیہ کے تحفظ کے لیے کھڑی ہے۔

شہزاد وسیم کا کہنا ہے کہ ملک کو دہشت گردی اور مہنگائی کے چیلنجز ہیں، ہر موقع کے لحاظ سے تھوک کے حساب سے آڈیو اور ویڈیوز دستیاب ہیں، ایسا لگ رہا ہے فیکٹری میں گفتگو تیار ہوتی ہے۔ پھر تیار گفتگو موقع کی مناسبت سے مارکیٹ میں جاری کر دی جاتی ہے، ججز کے بارے میں لیک آ رہی ہیں، یہ کس قانون کے تحت ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کی سیکیور لائن تک کی آڈیو لیک آ رہی ہیں ۔

جواب دیں

Back to top button