تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب میں صوبائی انتخابات 90 دن میں نہ ہوئے تو آئین کی کھلی خلاف ورزی ہوگی

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں صوبائی انتخابات 90 دن میں نہ ہوئے تو آئین کی کھلی خلاف ورزی ہوگی۔

سابق سی سی پی اولاہور غلام محمود ڈوگر تبادلہ کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا۔ حکم نامے کے مطابق صوبائی عام انتخابات تاخیر کا شکار ہونے کا خطرہ موجود ہے۔

حکم نامے کے مطابق پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل ہوئی تھی، آئین کے تحت 90 دن میں انتخابات ہونا لازمی ہیں مگر ابھی تک پنجاب میں صوبائی عام انتخابات کیلئے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے پنجاب میں عام انتخابات کا معاملہ ازخود نوٹس کیلئے چیف جسٹس کو بھجوادیا۔ لکھا کہ انتخابات کا معاملہ براہ راست بینچ کے سامنے نہیں، چیف جسٹس مناسب سمجھیں تو نوٹس لے کر سماعت کیلئے بینچ تشکیل دیں۔

تحریری حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کا معاملہ سنجیدہ نوعیت اور بنیادی حقوق کے نفاذ کا ہے۔ آئین کا دفاع کرنا عدالت کا قانونی آئینی اور اخلاقی فرض ہے، براہ راست کیس نہ ہونے سے انتخابات پرکوئی حکم جاری نہیں کرسکتے۔ پنجاب میں عام انتخابات کا معاملہ ازخود نوٹس کیلئے بہترین کیس ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button