تازہ ترینخبریںپاکستان

متنازعہ ٹویٹ کیس؛ اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر آج بھی فیصلہ نہ ہوا

اسپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔

متنازعہ ٹویٹ کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج بھی نہ سنایا جا سکا، اور سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے، اور مؤقف پیش کیا کہ اعظم سواتی پر مقدمہ ایف آئی اے نے درج کیا، جب کہ مدعی متاثرہ فریق نہیں۔

بابر اعوان نے مؤقف اختیار کیا کہ اعظم سواتی کیخلاف کسی کی توہین کا معاملہ بنتا ہی نہیں ، زیادہ سے زیادہ توہین پر ایک ہزار روپے جرمانہ بنتا ہے، 75 سالہ شہری کو دو صوبوں میں گھماتے رہے۔

اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر وکیل بابر اعوان کے دلائل مکمل ہوئے تو عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی سے کل دلائل طلب کرلئے اور سماعت ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button