تازہ ترینخبریںسپورٹس

فیفا ورلڈ کپ میں برازیل کا شاندار آغاز ، سربیا کو 0-2 سے شکست

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ جی میں برازیل نے اپنے پہلے میچ میں سربیا کو 2 گول سے شکست دیکر ایونٹ میں شاندار آغاز کیا ہے۔

قطر کے لوسیل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے شروع میں ہی برازیل کی ٹیم نے اپنے حریف کے گول پر تواتر سے حملے کیے لیکن پہلے ہاف میں انہیں کامیابی نہیں مل سکی۔

میچ کے دوسرے ہاف میں برازیل کے کھلاڑیوں نے اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف ٹیم کے گول پر مسلسل حملے کیے۔

برازیل کے رچرلیسن نے 62 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی جبکہ رچرلیسن نے ہی 73 ویں منٹ میں ایک اور گول کی برتری کا اضافہ کرکے برازیل کی کامیابی کو یقینی بنایا۔

دوسری جانب سربیا کی ٹیم میچ کے دوران بے بس نظر آئی اور کوئی گول نہ کرسکی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button