تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرائن جنگ

جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا حق حاصل ہے، روس نے خبردار کردیا

روس نے ایک بار پھر دنیا پر واضح کردیا ہے کہ ماسکو اور اس کے اتحادیوں کے خلاف جارحیت کے جواب میں وہ جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری میدویدیف نے کہا کہ ماسکو کو اپنے جوہری نظریے کی سختی سے تعمیل کرتے ہوئے ضرورت پڑنے پر جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا حق ہے

میدویدیف کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور برطانوی وزیرِ اعظم لِزٹرِس کے ساتھ ساتھ دیگر مغربی سیاست دان نفرت کی آگ کو بھڑکارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کے ایک طرف مغرب کی جانب سے روس سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ ‘جوہری بٹن’ سے اپنا ہاتھ ہٹا لے ساتھ ہی دھمکی دی جارہی ہے کہ اگر روس نے جوہری ہتھیاروں کا استعمال کیا تو ہمیں تباہ کن نتائج کے لئے تیار رہے۔

میدویدیف نے انکشاف کیا کہ برطانوی وزیرِاعظم لِز ٹرِس نے روس کے ساتھ جوہری جنگ شروع کرنے کے لیے بھی آمادگی ظاہر کردی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button