تازہ ترینتحریکخبریں

لندن میں مریم کا گھیراو ، لوگوں کے الزامات اورگالیاں

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو تحریک انصاف کےکارکنوں نے لندن میں گھیر لیا، الزامات لگائے اور مغلظات سے بھی نوازا۔

مریم اورنگزیب ماربل آرچ پر ایک کافی شاپ میں کافی لینےکے لیے رکی تھیں، اس دوران پی ٹی آئی کے کارکن آگئے اور انہوں نے وزیر اطلاعات کے ساتھ نامناسب رویہ اپنایا۔

پی ٹی آئی کی خواتین نے مریم اورنگزیب پر الزامات لگائے،کافی شاپ میں کھڑی مریم اورنگزیب پر پی ٹی آئی کی خواتین نے چور ہونےکا الزام بھی لگایا، اس دوران مرد کارکن بھی موجود تھے۔

خواتین نے الزام لگایا کہ مریم اورنگزیب پاکستانی عوام کا پیسا لندن میں لٹا رہی ہیں، احتجاج کرنے والے مریم اورنگ زیب کے ساتھ ساتھ چلتے رہے، تاہم مریم اورنگزیب نے انہیں کوئی جواب نہیں دیا اور  خاموشی سے مسکراتی رہیں۔

جواب دیں

Back to top button