تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان نے پارٹی ایڈوائزری کونسل بنادی، حامد خان چیئرمین ہوں گے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی ایڈوائزری کونسل بنادی،  جس کے چیئرمین حامد خان ہوں گے۔

تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق  10 رکنی ایڈوائزری کونسل میں رؤف حسن، نجیب ہارون، ارشد داد شامل ہیں۔

جمال انصاری، خالد مسعود، سلیم جان ایڈوائزری کونسل کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔

پارٹی اعلامیے کے مطابق یعقوب اظہار، تسنیم نورانی اور بختیار قصوری بھی کونسل کے ممبر ہوں گے۔

تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق ایڈوائزری کونسل اہم قومی ایشوز پر پارٹی چیئرمین کو اپنی رائے اور سفارشات پیش کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button