تازہ ترینتحریکخبریں

احتجاج کی فائنل کال سے پہلے تحریک انصاف کیا کرے گی؟

تحریک انصاف نے لانگ مارچ سے پہلے حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتوں کا فیصلہ کرلیا ، جس میں اتحادیوں کوحکومت چھوڑنے پر قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے احتجاج کی فائنل کال سے پہلے حکومتی اتحادیوں سےملاقاتوں کا فیصلہ کرلیا۔ لانگ مارچ سے پہلے اتحادیوں کو حکومت چھوڑنے پر قائل کرنےکی کوشش ہوگی۔

اس حوالے سے رہنما پی ٹی ائی نے بتایا کہ ان جماعتوں سے رابطےتو پہلے ہی تھےتاہم سیلاب کی وجہ سے ملاقاتیں شروع نہ ہوسکیں لیکن اب ائندہ ہفتے سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کررہے ہیں۔

تحریک انصاف کے اہم رہنما نے بتایا کہ ایم کیوایم حکومت سے بہت تنگ ہے اور ان سے ۔۔۔پی ٹی ائی رہنما عمران اسماعیل پہلے ہی رابطے میں ہیں۔بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی سمیت حکومت کے دیگر اتحادیوں سے بھی ملاقاتیں کی جائیں گی ، جس میں ان جماعتوں کے رہنماوں کو قائل کیا جائے گا کہ حکومت کو چھوڑ دیں۔

اتحادیوں سے ملاقاتوں کے لیے تحریک انصاف کےچیرمین عمران خان نے پرویزخٹک کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم تشکیل دے رکھی ہے، ٹیم کےارکان میں اسدعمر، فواد چوہدری اوراسد قیصر شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button