31 اکتوبر 2020
تازہ ترین
زینڈیا ایمی ایوارڈ جیتنے والی کم عمر ترین اداکارہ بن گئیں

زینڈیا ایمی ایوارڈ جیتنے والی کم عمر ترین اداکارہ بن گئیں

  امریکی ڈرامہ سیریز ’یوفوریا‘ میں شاندار اداکاری دکھانے والی زینڈیا بین الاقوامی ایمی ایوارڈ جیتنے والی سب سے کم عمر ترین اداکارہ بن گئیں۔ ایمی ایوارڈ کو امریکا میں ٹیلی ویژن کی دنیا کا سب سے معتبر ترین ایوارڈ تصور کیا جاتا ہے اور اس بار  72ویں پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز کی خاص بات نوجوان اداکارہ زینڈیا کا ایوارڈ جیتنا تھا۔ اس بار ایمی ایوارڈز میں جہاں ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر ستاروں نے مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز اپنے نام کیے وہیں 24 سالہ زینڈیا نے بھی ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کی۔ صرف 24 سال کی عمر میں مرکزی اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے والی زینڈیا نے ناصرف کم عمر اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا بلکہ وہ ایمی ایوارڈز جیتنے والی دوسری سیاہ فام اداکارہ بھی ہیں۔ ایوارڈ جیتنے پر اداکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یوفوریا کی کاسٹ اور کریٹر سیم لیونسن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگ میری فیملی ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟