31 اکتوبر 2020
تازہ ترین
ملک میں 6 ماہ بعد تھیٹر بحال، کراچی آرٹس کونسل میں میلہ شروع

ملک میں 6 ماہ بعد تھیٹر بحال، کراچی آرٹس کونسل میں میلہ شروع

ملک میں کورونا کی وبا میں نمایاں کمی کے بعد اسٹیج تھیٹر کا باضابطہ آغاز ہوگیا اور کراچی آرٹس کونسل میں 18 ستمبر کو پہلا اسٹیج ڈراما پیش کیا گیا۔ کراچی سمیت ملک کے تمام شہروں میں رواں برس مارچ میں تھیٹرز کو اس وقت بند کردیا گیا تھا جب ملک میں کورونا کی وبا پھیل رہی تھی۔ اگرچہ کراچی آرٹس کونسل میں یوم آزادی کے موقع پر اگست میں اسٹیج تھیٹر پیش کیا گیا تھا، تاہم اب وہاں باضابطہ طور پر تھیٹر بحال ہوگیا۔ کراچی آرٹس کونسل میں محکمہ ثقافت سندھ کے تعاون سے 17 روزہ 'عوامی تھیٹر فیسٹیول' کا آغاز ہوگیا اور پہلے ہی شہریوں کی بہت بڑی تعداد آرٹس کونسل پہنچی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟