
ویمنز ٹی ٹونٹی:میں سٹارز نے انوینسبلز کو شکست دے دی۔
لاہور (سپورٹس رپورٹر)
نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ،باغِ جناح لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سٹارز نے انوینسبلز کو 37 رنز سے شکست دے دی۔سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، حورینہ سجاد 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔جواب میں انوینسبلز کی ٹیم 114 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ارم جاوید 31 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔





