
سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے ہوئے سڈنی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
آسرٹیلین خبر رساں ادارے اے بی سی کے مطابق ہفتے کے اختتام پر ڈیوڈ پر سڈنی کے مشرقی علاقے میں شراب پی کر گاڑی چلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پولیس اتوار کو شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے ماروبرا کے علاقے میں مالابار روڈ پر معمول کے مطابق سانس کے ٹیسٹ کر رہی تھی کہ ایک وین مبینہ طور پر چیک پوائنٹ سے کچھ پہلے رک گئی اور پارک کر دی گئی۔
اہلکاروں نے گاڑی کے قریب جا کر 39 سالہ ڈرائیور، جس کی شناخت بعد میں وارنر کے طور پر ہوئی، کا موقع پر ٹیسٹ لیا۔
ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا، جس کے بعد وارنر کو گرفتار کر کے ماروبرا پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا۔
دوسرے ٹیسٹ میں مبینہ طور پر 0.104 کی ریڈنگ سامنے آئی۔
وارنر پر درمیانے درجے کی شراب پی کر ڈرائیونگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور انھیں مئی میں عدالت میں پیش ہونا ہے۔
خیال رہے کہ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر 2 اپریل کو کراچی کے میچ کے بعد چند روز کی چھٹی پر آسٹریلیا گئے تھے







