
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ظہرانے کے دوران فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور ان کی اہلیہ کے حوالے سے طنزیہ اور متنازع بیان دے دیا، جس کے بعد یہ معاملہ خبروں میں آ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے نیٹو اتحادیوں پر ایران کے خلاف جنگ میں ساتھ نہ دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فرانس سے مدد طلب کی تھی۔
اسی دوران انہوں نے میکرون کی اہلیہ بریجیٹ میکرون کے حوالے سے طنزیہ انداز اپنایا اور کہا کہ بریجیٹ میکرون کے ساتھ برا سلوک کرتی ہیں۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں ایک پرانی ویڈیو کا حوالہ بھی دیا، جس میں بظاہر بریجیٹ میکرون کو میکرون کو دھکا دیتے دکھایا گیا تھا، تاہم فرانسیسی صدر پہلے ہی اس تاثر کو مسترد کر چکے ہیں اور اسے غلط معلومات پر مبنی مہم قرار دے چکے ہیں







