تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت تقریباً 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی

بدھ کے روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تین فیصد کمی کے بعد تقریباً 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔

تیل کی قیمتوں میں کمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گذشتہ رات اوول آفس میں دیئے گئے اس بیان کے بعد ہوئی ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ امریکہ ’بہت جلد‘ ایران سے نکل جائے گا اور فوجی کارروائیاں دو یا تین ہفتوں میں ختم ہو سکتی ہے۔

تاہم، برینٹ کروڈ کی قیمتیں ایران جنگ کے آغاز سے پہلے کے مقابلے میں اب بھی 39 فیصد زیادہ ہیں۔

جواب دیں

Back to top button