تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی کا آغاز کل سے

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا کل سے لاہور میں آغاز۔

افتتاحی میچ دفاعی چیمپئنز سٹارز اور چیلنجرز کے درمیان غنی گلاس کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

میچ صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

سٹارز کی قیادت طوبیٰ حسن جبکہ چیلنجرز کی کپتانی ڈیانا بیگ کریں گی۔

دیگر ٹیموں میں کنکررز، انوِنسبلز اور سٹرائیکرز شامل۔

کنکررز کی قیادت فاطمہ ثناء کریں گی،انوِنسبلز کی کپتان منیبہ علی جبکہ سٹرائیکرز کی قیادت نشرہ سندھو کریں گی۔

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 80 کھلاڑی شرکت کریں گے۔

ہر ٹیم 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔

فاتح ٹیم کو 15 لاکھ جبکہ رنر اپ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے۔

ٹورنامنٹ ڈبل لیگ فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔

ہر ٹیم کم از کم آٹھ میچز کھیلے گی۔

ٹاپ دو ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

فائنل 12 اپریل کو غنی گلاس کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں سخت مقابلے اور معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، ڈیانا بیگ، کپتان چیلنجرز۔

یہ ایونٹ ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے اہم ہے، ڈیانا بیگ۔

بطور کپتان میں اپنی کارکردگی سے مثال قائم کرنے کی کوشش کروں گی، فاطمہ ثناء، کپتان کنکررز۔

آئندہ انٹرنیشنل سیریز کو مدنظر رکھتے ہوئے کارکردگی پر نظر رکھی جائے گی، فاطمہ ثناء۔

ہماری ٹیم مضبوط ہے اور ہر صورتحال کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے، منیبہ علی، کپتان انوِنسبلز۔

ایسے ٹورنامنٹ تمام کھلاڑیوں کو یکساں مواقع فراہم کرتے ہیں، منیبہ علی۔

بطور دفاعی چیمپئنز ہم اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، طوبیٰ حسن، کپتان سٹارز۔

کوچز کی ہدایات پر عمل کر کے ٹیم کو کامیابی دلانے کی کوشش ہوگی، طوبیٰ حسن۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتر کارکردگی کے ذریعے انٹرنیشنل تیاری کرنا ہدف ہے، نشرہ سندھو، کپتان سٹرائیکرز۔

جواب دیں

Back to top button