تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

گل پلازہ کی آتشزدگی میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے: کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف آزاد خان نے سانحہ گل پلازہ کی ابتدائی تحقیقات میں تخریب کاری کے امکان کو مسترد کردیا۔

گل پلازہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کہا کہ گل پلازہ واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق تخریب کاری کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک 14 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور مزید لاشیں نکلنے کا خدشہ ہے جب کہ اسپتال میں اب کوئی زخمی زیر علاج نہیں۔

واضح رہے کہ ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب لگی، گراؤنڈ فلور پر لگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچی جس کے نتیجے میں خوفناک آتشزدگی سے عمارت کے کئی حصے گرگئے۔

فائر فائٹرز نے 33 گھنٹے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا جس کے بعد اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔

جواب دیں

Back to top button