تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

جیفری ایپسٹین نے خودکشی نہیں کی، اسے قتل کیا گیا تھا: فارنزک ماہر کا دعویٰ

فارنزک امور کے ماہر ڈاکٹر مائیکل فری مین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں کمسنوں کی جنسی اسمگلنگ کے الزامات کا شکار جیفری ایپسٹین نے خودکشی نہیں کی تھی بلکہ اسے قتل کیا گیا تھا۔

 

جیفری ایپسٹین کے بھائی مارک ایپسٹین نے فارنزک امور کے ماہر ڈاکٹر مائیکل فری مین کی خدمات حاصل کی ہیں اور مائیکل فری مین گزشتہ ایک برس سے جیفری ایپسٹین کی پوسٹ مارٹم رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

 

ڈاکٹر فری مین کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم تصاویر دیکھتے ہی انہیں احساس ہوگیا تھا کہ جیفری ایپسٹین کی گردن پر جو نشان ہے وہ پھندے کا نہیں ہے، نشانات سے واضح ہوتا ہے کہ جیسے قتل کے ارادے سے کسی نے جیفری ایپسٹین کا گلا زور سے گھونٹا ہو۔

 

اس سے پہلے نیویارک سٹی آفس کے چیف میڈیکل ایگزمینر، ایف بی آئی اور محکمہ انصاف نے دعویٰ کیا تھا کہ جیفری ایپسٹین نے 2019 میں اپنی جیل میں پھندا لگا کر خود کشی کی تھی۔

 

ملزم کی مانیٹرنگ کے لیے تعینات دو محافظ مبینہ طور پر سوگئے تھے اس لیے انہیں علم نہیں ہو سکا جبکہ ملزم کے کمرے کے باہر لگے کیمرے بھی اس وقت خراب تھے

جواب دیں

Back to top button