
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔
اقتصادی تعاون تنظیم کے وفود کی ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے تنازعات کے پُرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری پر پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔
انہوں نے تجارت، ٹرانسپورٹ اور راہداریوں کے ذریعے روابط، توانائی، آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا، ان راہداریوں میں کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر کی بندرگاہوں سے رابطے بھی شامل ہیں۔







