
پی سی بی ویمنز سپر تھری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ
پی سی بی نے ویمنز کرکٹرز کی ڈویلپمنٹ کے لیے ایک اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا
پی سی بی ویمنز سپر تھری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 28 اکتوبر سے 5 نومبر تک کھیلا جائے گا
پی سی بی ویمنز سپر تھری ٹورنامنٹ کے سات میچز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے
ٹورنامنٹ کے تمام میچز ٹیپ میڈ اور تماشہ پر لائیو سٹریم ہوں گے جبکہ فائنل پی ٹی وی سپورٹس پر براڈکاسٹ ہو گا۔
ٹورنامنٹ میں 39 ویمنز کرکٹرز شرکت کریں گی
ٹورنامنٹ تین ٹیموں، چیمپئنز، انکریڈیبلز اور واریئرز کے مابین کھیلا جائے گا
ہر ٹیم 13 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی
طوبہ حسن چیمپئنز، گل فیروزہ انکریڈیبلز جبکہ منیبہ علی واریئرز کی کپتان ہوں گی
ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 15 لاکھ انعام دیا جائے گا، رنرز اپ ٹیم 10 لاکھ کی حقدار ہوگی







