
بہاولپور: ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا ملزم مقابلےمیں ہلاک ہوگیا۔
ملزم نے پیر کے روز کار کی ٹکر سے 15 سالہ لڑکے کو کچل دیا تھا۔ یتیم بچہ وسیم عباس ملزم توقیر کے غیرانسانی رویے سے تنگ آکر کام نہیں کرنا چاہتا تھا۔
ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی عرفان اکبر کے مطابق واقعے کے بعد ملزم توقیر نذیرکو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا اور پھر ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا جہاں سے وہ فرار ہوگیا تھا۔
ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ناردرن بائی پاس بہاولپور پر پولیس نے 2 موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کے روکنے پر ملزمان نے بھاگتے ہوئے فائرنگ کی،اس دوران ملزم توقیر اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ ملزم کاساتھی فرار ہوگیا۔
واضح رہے کہ عدالت میں پیشی کے دوران وکلاء نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا







