
کوہاٹ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او مظہر اقبال کے مطابق شادی پور میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنادیا گیا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ دہشتگردوں کی فائرنگ میں 7 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور دہشتگردوں کو جلد از جلد ڈھونڈنے کے لیے اقدامات جاری ہیں







