
خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 18 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان اور گرد و نواح میں خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 13 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔







