تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

خیبر پختونخوا میں بڑھتی دہشتگردی کو ہر قیمت پر روکنا ہو گا: وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی ہے جس میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختون خوا سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہو گا، ہماری خواہش ہے کہ خیبر پختون خوا میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی ہو۔

انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کے عوام کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

امیر مقام نے وزیرِ اعظم کو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے متعلق امور و پیش رفت پر بریفنگ دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی

جواب دیں

Back to top button