تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

کراچی میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی،3 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کے دوران یوم آزادی کے اسٹال پر فائرنگ میں ملوث 3 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفر مہیسر اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر نے دوران پریس کانفرنس بتایا کہ بیرون ملک موجود دہشتگرد ارسلان شاہ نے دہشتگردوں کو ٹاسک دیا ۔ اگست کے پہلے ہفتے میں پیسے بھی بھجوائے۔

دہشتگردوں کا مقصد یوم آزادی پر افراتفری اور خوف کی فضا پیدا کرنا تھا ۔ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ایس آر اے سے ہے ۔ دہشتگروں کے قبضے سے 3 دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

عرفان بہادر نے کہا کہ دہشتگردوں نے واردات سے 2 روز قبل ریکی کی تھی، سجاد ملاح نے اسٹالز کی ریکی کی تھی۔ 12 اگست کو اسٹال پر فائرنگ سے امان جاں بحق ہوا تھا

جواب دیں

Back to top button