
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ ایرانی افواج نے امریکا کے ساتھ تنازع بڑھنے کی صورت میں مشرقِ وسطیٰ سے باہر امریکی اثاثوں کو نشانہ بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا ہے۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی ایرانی حکومت کے قریبی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق ایران کا تنازع کی شدت بڑھنے پر مختلف آپشنز پر غور جاری ہے۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی افواج نے جنوب مشرقی یورپ، بشمول بلغاریہ میں امریکی فوجی اثاثوں پر ممکنہ حملوں کا جائزہ لیا ہے، قبرص کو بھی مزید امریکی فوجی کارروائی کی صورت میں ممکنہ ہدف کے طور پر زیرِ غور لایا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والی زیرِ سمندر فائبر آپٹک کیبلز میں خلل ڈالنے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا جا چکا ہے۔







