تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

جھنگ میں نوجوان پر خنجر سے حملہ، فیصل آباد منتقل

محمد عبدالرحمٰن ارشد :

 

جھنگ میں نوجوان پر خنجر سے حملہ، فیصل آباد منتقل

 

جھنگ میں ملک حسن نامی نوجوان پر خنجر سے حملے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ خنجر ناک پر لگنے سے اس کی ناک شدید زخمی ہوگئی۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ نے ملک حسن کو مزید علاج اور سرجری کے لیے فیصل آباد منتقل کردیا، جہاں وہ زیرِ علاج ہے۔

 

واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں مبینہ طور پر حملے کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ حملے میں قیس بلوچ نامی شخص ملوث ہے۔

 

اہلِ خانہ نے پولیس اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی مکمل اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں اور اگر الزام درست ثابت ہو تو ذمہ دار شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی قسم کا انتقام نہیں بلکہ قانونی طریقے سے انصاف چاہتے ہیں اور حکام سے واقعے کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button