
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی،ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا فیصلہ اچھا ہے، یہ بہت پہلے ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ معلوم کرنے دیں کہ اس وقت ملک کا ماحول کیا ہے، صوبوں کے معاملے کو بحث پر چھوڑ دینا چاہیے۔
جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا فرض ہے کہ حکومتی کمزوریوں کی نشاندہی کرے، صوبوں پر بحث کرنے دیں، اس میں اصولی موقف اور عملی حیثیت کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حمایت یا مخالفت کی لکیر کھینچ دینا، ایسی صحافت نے ملکی مسائل کو بگاڑا ہوا ہے







