
"امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریباً 7 ارب ڈالر مالیت کے منصوبے کے تحت 11 نئے برف شکن بحری جہاز خریدنے کا اعلان کیا ہے جبکہ امریکی کوسٹ گارڈز نے صرف 4 یا 5 بھاری برف شکن جہازوں کی ضرورت ظاہر کی تھی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب کے ساتھ مشترکہ طور پر کیا گیا ہے، منصوبے کے تحت ابتدائی 4 جہاز فن لینڈ میں جبکہ باقی امریکا میں تیار کیے جائیں گے۔
ٹرمپ نے قومی سلامتی کے جہاز امریکا میں ہی تیار کرنے کی قانونی شرط سے بھی استثنیٰ دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 11 جہاز خریدنے کا فیصلہ خود صدر ٹرمپ نے کیا ہے جبکہ ٹھیکے بھی معمول کے مسابقتی عمل کے بغیر دیے گئے ہیں جس پر شفافیت اور اخراجات سے متعلق سوالات اُٹھ رہے ہیں۔







