تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز 103 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی۔

تین وکٹیں صرف 14 رنز کے اضافے پر گر گئیں اورویسٹ انڈیز دوسری اننگز میں 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ زخمی اوپنر برانڈن کنگ کمر کی تکلیف کے باعث بیٹنگ کے لیے میدان میں نہ آسکے۔

پاکستان کے اسپنرز ساجد خان اور علی عثمان نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز نے ٹیم پاکستان کو 75 رنز کا ہدف دیا اور پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف کو بآسانی حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق 9 اور اذان اویس 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ عبداللہ شفیق اور کپتان بابر اعظم بالترتیب 24، 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی جبکہ پاکستان نے ملک سے باہر مسلسل 8 شکستوں کے بعد پہلی فتح حاصل کی

جواب دیں

Back to top button