تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران نے اعتراف کیا کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملہ غلطی تھا: امریکی حکام کا دعویٰ

امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایرانی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملہ غلطی تھا۔

 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیروں سے غیر رسمی رابطے میں اعتراف کیا کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملہ غلطی تھا۔

 

امریکی حکام کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی سخت گیر حلقے نے مذاکرات سبوتاژ کرنے کے لیے کی

 

 

امریکی میڈیا نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی حکام نے مذاکرات جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی، جبکہ وائٹ ہاؤس چاہتا ہے کہ ایران عوامی طور پر اپنی غلطی تسلیم کرے۔

 

صدر ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف، مارکو روبیو اور جیرڈ کشنر پر مشتمل ٹیم کو مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے، یہ مذاکرات آج عمان میں ہو رہے ہیں۔

 

امریکی حکام کے مطابق اگر ایران نے دوبارہ جارحانہ کارروائیاں کیں تو امریکا فوجی اور اقتصادی طاقت سے جواب دے گا۔

 

حکام نے کہا ہے کہ امریکا کو توقع ہے کہ عمان مذاکرات میں ایران آبنائے ہرمز کو پہلے کی طرح کھلا رکھنے پر آمادہ ہو گا، بصورتِ دیگر ایران کے لیے اچھا دن نہیں ہو گا

جواب دیں

Back to top button