علی خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ: قوم کا مطالبہ ضرورپورا ہوگا‘‘، رہبر اعلیٰ ایران

علی خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ: قوم کا مطالبہ ضرور پورا ہوگا‘‘، رہبر اعلیٰ ایران
ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قوم کا مطالبہ ہے اور اسے ہر صورت پورا کیا جائے گا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے یہ بیان اپنے ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں والد کی تدفین کے بعد دیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا، "ہم شہید رہنما اور حالیہ جنگوں کے تمام شہدا کے خون کا بدلہ مجرم اور رسوا قاتلوں سے لینے کا عہد کرتے ہیں۔”
واضح رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے فضائی حملوں کے ابتدائی مرحلے میں اپنے رہائشی و دفتری کمپاؤنڈ پر حملے میں شہید ہو گئے تھے۔
یاد رہے کہ والد کی ہلاکت کے بعد رہبرِ اعلیٰ کا منصب سنبھالنے والے مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی آخری رسومات میں شریک نہیں ہوئے تھے۔







