
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے آبنائے ہرمز ایرانی انتظامات، خودمختاری کے تحت کھولی جائے گی۔
ایک بیان میں ایرانی اسپیکر کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز امریکی دھمکیوں سے نہیں بلکہ ایرانی انتظامات اور خودمختاری کے تحت کھولی جائے گی۔
اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کی جانب سے بحری جہازوں پر کیے گئے حملوں کے ردعمل میں حملے کیے۔
انہوں نے ایران کو وارننگ دی کہ اگر دوبارہ کوئی ایسی کارروائی ہوئی تو نتائج اس سے کہیں زیادہ برے ہوں گے






