
ایران کے شہید رہبرِ اعلیٰ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات کا باقاعدہ آغاز تہران کی مصلیٰ مسجد اور اس سے ملحقہ شاہراہوں پر ہو گیا ہے۔
خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دارالحکومت تہران میں لاکھوں سوگواروں کی آمد کے پیشِ نظر عظیم نماز گاہ کمپلیکس کے دروازے کھول دیے گئے ہیں، جہاں لوگ شہید رہبرِ اعلیٰ کو آخری خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کون پڑھائے گا یہ سوال ہر ایک کے لیے اہم ہے کیونکہ شہید آیت اللّٰہ خامنہ ای کے صاحبزادے اور موجودہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کریں گے، تاہم اس حوالے سے تاحال سرکاری طور پر کوئی واضح اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی نہیں بتایا گیا ہے کہ تہران، قم اور مشہد میں نماز جنازہ پڑھانے والی شخصیت ایک ہی ہو گی یا مختلف ہوں گی۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی نمازِ جنازہ آیت اللّٰہ جعفر سبحانی پڑھائیں گے







