تازہ ترینخبریںدنیافن اور فنکارپاکستان

انتہائی غریب گھرانے سے تھا، 5 ہزار پر بھی پرفارم کرنے سے منع نہیں کرتا تھا: دلجیت دوسانجھ

بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے انکشاف کیا ہےکہ وہ سالگرہ و شادی کی تقریبات میں تھوڑی رقم پر پرفارم کرکے پیسے کماتے تھے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی زندگی کی ابتدائی جدوجہد کے دنوں کا ذکر کیا۔

انہوں نے بتایاکہ ایک وقت تھا جب میں سالگرہ کی تقریبات اور شادیوں میں پرفارم کرتا تھا، تھوڑی سی رقم پر تیار ہوجاتا اور میں نے کبھی کسی کو انکار نہیں کیا۔

42 سالہ دلجیت دوسانجھ نے بتایا کہ ان کے خاندان کی مالی مشکلات نے انہیں انتھک محنت کرنے کی ترغیب دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا تعلق ایک اوسط سے بھی کم آمدنی رکھنے والے خاندان سے تھا، کیفیت یہ تھی کہ بیمار ہو جاتے تو ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے بھی پیسے نہیں ہوتے تھے۔

دلجیت کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ امیر اور مشہور بننے کا خواب دیکھتے تھے، ان کا پہلا البم عشق دا اڈا اڈا 2002 میں ریلیز ہوا جس کے بعد چند لوگ ان کی کمپنی آئے اور کہنے لگے کہ ہم آپ کو سالگرہ کی تقریب کے لیے بک کرنا چاہتے ہیں۔

دلجیت کے مطابق جب انہوں نے مجھے پیسے دیے تو میں نے سوچا کہ یہی میرا راستہ ہے، میں نے کسی کو بھی انکار نہیں کیا، اگر کسی نے 5 ہزار، 10 ہزار یا 15 ہزار روپے کی پیشکش کی تو فوراً ہاں کر دی، کبھی کسی کو منع نہیں کیا، دن رات ہر جگہ پرفارم کرنے جاتا رہا

جواب دیں

Back to top button