
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے مالی سال 26-2025 کے دوران اپنی تاریخ کی سب سے زیادہ 367 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصولیاں کیں۔
ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق مالی سال 24-2025 میں ادارے نے 270 ارب روپے ٹیکس جمع کیا تھا جب کہ مالی سال 26-2025 میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 97 ارب روپے زائد وصولی اور 36 فیصد گروتھ ریٹ ریکارڈ کیا گیا۔
چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا نے کہا کہ جون کے مہینے میں 48 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصول کرکے مالی سال کا اختتام مثالی کارکردگی کے ساتھ کیا گیا۔
چیئرمین پی آر اے نے بتایا کہ ادارے کے قیام کے بعد یہ سب سے زیادہ ٹیکس وصولی ہے جب کہ حکومت نے مالی سال 27-2026 کے لیے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو 528 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف دیا ہے







