تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران میں جنگ کے دوسرے مرحلے کی تیاری کر رہے ہیں: اسرائیل

اسرائیل نے کہا ہے کہ ایران میں ممکنہ نئی جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا ہے کہ ایران کے پاس معاہدہ کرنے کے لیے صرف چند دن باقی ہیں، ورنہ امریکا دوبارہ فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔

اسرائیلی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلیٰ سیکیورٹی اجلاس طلب کیا جس میں فوج اور فضائیہ کے سربراہان سمیت اہم دفاعی حکام شریک ہوئے۔

گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں ایران پر ممکنہ امریکی نئے حملے کی صورت میں اسرائیلی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے بدھ کے روز اپنی عدالتی پیشی بھی منسوخ کر دی جبکہ صدر اسحاق ہرزوگ نے نیویارک کا دورہ حساس علاقائی صورتِ حال کے باعث ملتوی کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ میں ایران کو 2 سے 3 دن کی مزید مہلت دے رہا ہوں، اگر معاہدہ نہ ہوا تو امریکا ایک اور بڑا حملہ کر سکتا ہے۔

اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کر کے پہلے اسرائیل اور پھر خلیجی ممالک کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے جنگ بندی کے بدلے امریکا سے پابندیاں ختم کرنے، منجمد اثاثے بحال کرنے اور خطے سے امریکی افواج کے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے، ایرانی حکام کے مطابق تہران اپنی یورینیئم افزودگی روکنے پر تیار نہیں۔

ادھر امریکی وزارتِ خزانہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے متعدد کمپنیوں، بحری جہازوں اور مالیاتی نیٹ ورک کو نشانہ بنایا ہے

امریکا نے ایک ایرانی تیل بردار جہاز بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

ادھر خلیجی ممالک میں بھی کشیدگی برقرار ہے، متحدہ عرب امارات نے عراق سے آنے والے 6 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جن میں ایک حملہ براکہ جوہری پلانٹ کے قریب بھی کیا گیا

جواب دیں

Back to top button