تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ہر ایک سے یہی کہتا ہوں کہ چینی صدر عظیم رہنما ہیں: امریکی صدر ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کرنا ایک اعزاز ہے، میں ہر ایک سے یہی کہتا ہوں کہ چینی صدر عظیم رہنما ہیں۔

چین کے صدر شی جنگ پنگ سے وفود کی سطح پر ملاقات کے دوران امریکی صدر نے کہا ہے کہ ہمارے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں، جب بھی مشکلات آئیں مل کر انہیں حل کیا، لوگ نہیں جانتے کہ جب بھی ہمیں کوئی مسئلہ درپیش ہوا، ہم نے جلدی حل کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ہماری گفتگو کے شدت سے منتظر ہیں، امریکا چین تعلقات اب پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہونے جا رہے ہیں، شی جن پنگ کے ساتھ تعلقات ہمیشہ سے انتہائی شاندار رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تاریخی سربراہی ملاقات کا سب سے بڑا اور بنیادی فوکس باہمی تجارت پر ہو گا، دونوں ممالک کے درمیان آنے والی کئی دہائیوں تک بہترین اور مضبوط تعلقات قائم رہیں گے۔

جواب دیں

Back to top button