پاکستان

سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی) میں ججز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔

چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں ترمیمی بل سینیٹر عبدالقادر نے پیش کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداڈ کم ہونے کی وجہ سے کیس لگنے میں سالوں لگ جاتے ہیں، کروڑوں روپے ٹیکسز کے سیکڑوں کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں اور ہم اپنی ملکی ضروریات پوری کرنے کیلیے باہر سے بھیک مانگ رہے ہیں۔

اپوزیشن نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کے ترمیمی بل کی مخالفت کی تو وزیرقانون نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بغیر پڑھے نو کردینا بہتر رویہ نہیں ہے، ہمارے پاس پشاور حکومت سے دس جج بڑھانے کی درخواست آئی ہے جبکہ وہاں پر پی ٹی آئی کی حکومت ہے اسکے باوجود ہم وہاں دس ججز دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button