ٹیکنالوجی

گاڑیوں میں موجود اس کھڑکی کا مقصد کیا ہوتا ہے؟

بیشتر افراد برسوں سے گاڑیوں کو چلا رہے ہوتے ہیں مگر انہیں اس کے چند فیچرز کا مقصد ہی معلوم نہیں ہوتا۔

گاڑیوں کا ایک ایسا ہی فیچر کوارٹر ونڈوز یا وینٹ گلاس ہے۔

درحقیقت یہ بہت اہم فیچر ہے حالانکہ بظاہر اس کا کوئی فائدہ نظر نہیں آتا کیونکہ یہ کھڑکی اپنی جگہ فکس ہوتی ہے جسے ہلانا ممکن نہیں ہوتا۔

کوارٹر گلاس کیا ہے؟
یہ عام پسنجر ونڈو سے کافی چھوٹا ہوتا ہے اور عموماً سائیڈ ویو مرر کے برابر میں یا بیک وہیل کے اوپر ہوتا ہے۔

یہ چھوٹی کھڑکی 1950 کی دہائی میں مقبول ہوئی تھی جب یہ اپنی جگہ فکس نہیں ہوتی تھی بلکہ اسے حرکت دی جاسکتی تھی
اس وقت چونکہ اے سی سسٹم موجود نہیں تھا تو کوارٹر گلاس کا بنیادی مقصد گاڑی میں ہوا کی نکاسی کو بہتر بنانا تھا تاکہ مسافروں کو گرمی نہ لگے۔

مگر اے سی کی آمد کے بعد ان کھڑکیوں کا ایسا ڈیزائن استعمال ہونے لگا جس کو اپنی جگہ سے ہلانا ممکن نہیں تھا۔

موجودہ عہد میں اکثر گاڑیوں میں فرنٹ یا بیک سائیڈ ونڈوز کے برابر میں ایسی کھڑکیاں ہوتی ہیں بلکہ کچھ گاڑیوں میں تو دونوں جگہ ہی کوارٹر گلاس کا استعمال کیا جاتا ہے
تو اب بھی اس کا استعمال کیوں ہورہا ہے؟
اگرچہ اسے ابتدا میں ہوا کی نکاسی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا مگر اب گاڑیوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے اس کی ضرورت نہیں رہی۔

تو پھر اب بھی گاڑیوں میں اسے کیوں لگایا جارہا ہے؟

اس کا جواب یہ ہے کہ کوارٹر گلاس سے ڈرائیور کو اردگرد زیادہ بہتر نظر رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

گاڑی کے پچھلے حصے میں کوارٹر گلاس سے ڈرائیور کو وہ حصہ دیکھنے میں مدد ملتی ہے جو ایک بلائنڈ اسپاٹ ہوتا ہے۔

اسی طرح گاڑی کے اگلے حصے میں اس کی موجودگی سے ڈرائیور کو سائیڈ ویو مرر کو زیادہ بہتر طریقے سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button