اسلام آباد (ہارون کمال راجہ سے )موٹروے پر سالٹ رینج میں باراتیوں کی بس المناک حادثے کا شکار، بارہ افراد جاں بحق،65سے زائد زخمی،متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ رات گئے تک ریسکیو آپریشن جاری رہا۔اسلام آباد سے لاہور جانیوالی بس بریک فیل ہونے سے روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر دوسری سائیڈ پر الٹ گئی جس سے مخالف سمت سے آنے والی دو کاریں اور ایک سوزوکی پک اپ بھی بس کی زد میں آگئیں۔موٹروے پولیس اور ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر زخمی افراد کو ریسکیو کرنے میں مصروف رہیں۔ڈی آئی جی موٹروے محمد یوسف جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔اندھیرا ہونے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں دشواری کا سامنا رہا۔بس اسلام آباد سے لاہور جارہی تھی،بس میں باراتی سوار تھے۔ڈاکٹرعتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال کی نگرانی میں 18 ریسکیورز اور ریسکیو وہیکل سمیت 7 ایمرجنسی گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔آپریشن کمانڈر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے بتایا کہ اسلام آباد سے لاہورکی جانب آنے والی ڈائیو بس بریک فیل کے باعث روڈ کی دوسری جانب سے آنے والی دو کاروں سے جا ٹکرائی حادثہ کے نتیجہ میں تینوں گاڑیاں الٹ گئیں اور کھائی میں جا گریں حادثہ میں 12 افراد جانبحق جبکہ 65 افراد زخمی ہوئے پھنسے ہوئے افراد کو کٹنگ ٹولز کی مدد سے ریسکیو کیا گیا جبکہ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ٹراما سنٹر کلرکہار منتقل کر دیا گیا۔
Read Next
06/05/2024
فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل ہو جاتا تو 9 مئی نہ ہوتا، چیف جسٹس
06/05/2024
’عوامی مینڈیٹ کی حفاظت کریں گے‘ جسٹس منصور علی شاہ
06/05/2024
سپریم کورٹ کا فیصلہ، حکمران اتحاد قومی اسمبلی میں دو تہائی حمایت سے محروم
05/05/2024
گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات میں نئے حقائق سامنے آگئے
05/05/2024