تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

قومی سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل سند ھ کے سلطان محمد نے جیت لیا

47ویں قومی سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل سند ھ کے سلطان محمد نے جیت لیا ۔ اُنہوں نے اسلام آباد کے شان نعمت کو 5 کے مقابلے میں 7  فریم سے شکست دی ۔

نیشنل بینک سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں ایک مرحلے پر شان نعمت کو 2-4 کے سکور سے برتری حاصل تھی مگر سلطان محمد نے عمدہ کم بیک کیا اور مسلسل 4 فریمز جیت کر نہ صرف خسارہ پورا کیا بلکہ برتری بھی حاصل کرلی۔گیارہواں فریم شان نعمت کے نام رہا لیکن بارہویں فریم میں سلطان محمد نے حریف کو مات دے کر ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔

ایونٹ کے اختتام پر ونر اور رنرز اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے، فاتح کھلاڑی سلطان محمد کو 2 لاکھ روپے اور ٹرافی جبکہ رنرز اپ شان نعمت کو ایک لاکھ روپے اور ٹرافی دی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button