وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نیویارک میں اقوام متحدہ سیکرٹریٹ کی لابی میں پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے تصویری نمائش منعقد کی گئی۔
Visuals of the photo exhibition displaying destruction wreaked by floods in Pakistan being installed at the UN Secretariat lobby earlier today.#PMPakatUNGAhttps://t.co/NrfO0iRrb1pic.twitter.com/JSc0pGIxHk
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 19, 2022
تصویری نمائش میں موسیماتی تبدیلیوں کے پیش نظر پاکستان میں حالیہ سیلابوں سے ہونے والی تباہی کو دکھایا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تصویری نمائش کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات نے نیویارک میں اقوام متحدہ سیکریٹریٹ لابی میں تصویری نمائش کا اہتمام کیا ہے، تصویری نمائش میں پاکستان میں حالیہ سیلابوں سے ہونے والی تباہی دکھائی گئی ہے، سیلاب موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متعلق تصویری نمائش رواں ہفتےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کےدوران جاری رہے گی۔