
وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتِ حال پر گفتگو کی گی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی گفتگو ہوئی۔