تازہ ترینخبریںپاکستان

تحریک عدم اعتماد: چھانگا مانگا سیاست زوروں پر

ایک ایسے نازک مرحلے پر جب وزیراعظم عمران خان کی تحریک انصاف حکومت کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی ہے حکومت اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے رہنما اور ارکان پارلیمنٹ ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہوگئے ہیں۔

ہارس ٹریڈنگ کے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔ لگتا ہے حقیقت بھی یہی ہے۔ سیاسی وفاداریاں دائو پر لگ گئیں۔ ارکان پارلیمنٹ مبینہ طور پر بھاری معاوضہ پر منحرف ہورہے ہیں۔ ملک کی سیاسی تاریخ 1947ء سے ایسے ہی بحرانوں سے دوچار ہے۔تحریک عدم اعتماد لائے جانے کے باوجود کوئی نہیں جانتا کہ اس کا قطعی انجام کیا ہوگا۔

حکمراں جماعت اور اپوزیشن دونوں ہی اس گھٹیا کھیل میں ملوث ہیں جو 1959ء سے جمہوری حق کے نام پرکھیلا جارہا ہے۔پاکستان کی سیاست میں ہارس ٹریڈنگ کا مکروہ کھیل 1988ء میں کھل کر کھیلا گیا جب ملک میں پیپلزپارٹی کی بے نظیر بھٹو حکومت کے خلاف چھانگا مانگا کا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا۔

درحقیقت پاکستان کی تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے جب ارکان پارلیمنٹ نے بھاری معاوضوں کے عوض اپنی وفاداریاں فروخت کیں۔ 1951ء میں ملک کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے قتل کے ساتھ ہی ملک میں سیاسی بگاڑ کا سلسلہ دراز ہوا۔

جواب دیں

Back to top button