تازہ ترینخبریںپاکستان

عدم اعتماد اپوزیشن کی سیاسی موت، آصف علی زرداری میرا پہلے ٹارگٹ ہونگے

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی عدم اعتماد کو سیاسی موت قرار دے دیا اور کہا کہ آصف علی زرداری میرا پہلے ٹارگٹ ہونگے۔

کراچی میں گورنر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سے خطاب کیا۔

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک کا انتظار تھا۔ سوچ رہا تھاکہ کسی طرح اپوزیشن کی گردن ہاتھ میں آجائے اور اب اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک ان کی سیاسی موت ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آصف علی زرداری ظلم آدمی اور نشانے پر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آصف زرداری ظلم اور چوری کرتے ہیں،ہر چیز پر کمیشن کھاتے ہیں تاہم اب آصف زرداری کا وقت آگیا ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے اپوزیشن کی جانب سے رقم کی پیشکش کا بتایا تو انھیں کہا کہ ان سے حرام کا پيسہ لے کر پناہ گاہيں کھول ديںگے۔ان کا لوٹا ہوا پيسہ واپس لا کربجلی کی قيمتيں مزيد کم کريںگے۔

انھوں نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو بھی تنقید اور طنز کا نشانہ بنایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ شوباز جوتے پالش کرنے والا ان کےساتھ مل گياہے، مقصود چپڑاسی والے کا وقت بھی آگیا ہے۔

عمران خان نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے کہا کہ ان کے ساتھ ڈيزل بھی مل گيا ہے،ان کو مولانا کہنا گناہ ہے،ان کو بھی تیار رہنا ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button