تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

ویڈیو: ہنزہ کی سیر کو گئے سیاح کو دیوار پر اپنا نام لکھنا مہنگا پڑگیا

ہنزہ کی سیر کو گئے ایک سیاح کو دیوار پر اسپرے کی مدد سے اپنا نام لکھنا مہنگا پڑگیا۔

مون سون کے خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے ملک بھر سے سیاح شمالی علاقوں کا رخ کرتے ہیں جہاں وہ بارش سے لطف اندوز ہوتے ہوئے سرسبز پہاڑوں کے مزے لیتے ہیں۔

اس کے علاوہ سیاح اپنی سیر کے لمحوں کو یاد گار بنانے کیلئے منفرد انداز بھی اپناتے ہیں، کوئی ویڈیوز بناتا ہے تو کوئی تصاویر لیکن اس بات کا خیال رکھنا قومی فریضہ ہے کہ ہم اپنے آس پاس موجود خوبصورتی کو خراب نہ کریں۔

ایسا ہی کچھ ہنزہ کے علاقے میں بھی پیش آیا جہاں ایک سیاح نے پہاڑ پر موجود صاف ستھری سڑک کی دیوار پر وال چاکنگ کرتے ہوئے اپنا نام لکھا جس پر لوگوں سے اسے دھر لیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کالے رنگ کا لباس پہنے ایک نوجوان نے دیوار پر اپنا نام لکھا جس پر اسے وہاں موجود لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس بھی فوری طور پر حرکت میں آئی اور پولیس نے نوجوان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے اس سے دیوار صاف کروائی، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ سیاح کو معافی بھی مانگنا پڑی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

Back to top button