تازہ ترینخبریںپاکستان

منگیتر کو لہنگا پسند نہ آنے پر دلہا نے دکان پر لہنگا کاٹ ڈالا، ویڈیو وائرل

بھارت میں لہنگا واپس نہ کرنے پر نوجوان نے کپڑے کی دکان پر ہنگامہ برپا کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر کلیان میں ایک نوجوان کی منگیتر نے لہنگا خریدا جو بعدازاں اسے کسی وجہ سے پسند نہ آیا، جب وہ واپس کرانے پہنچی تو دکان دار نے اسے واپس کرنے سے انکار کیا، یہ جوڑا تقریباً 32 ہزار بھارتی روپے کا تھا۔

دکاندار کی جانب سے لہنگا واپس کرنے سے انکار پر سیانی نامی نوجوان اس قدر طیش میں آ گیا کہ دکان میں داخل ہوتے ہی اس نے کپڑوں کو چاقو سے کاٹنا شروع کر دیا اور عملے کو دھمکیاں دیں۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وہ بلند آواز میں چیخ و پکار کر رہا ہے اور کہہ رہا ہے اگر میرے پیسے واپس نہ کیے تو تمہیں بھی اسی طرح کاٹ ڈالوں گا، اس کے بعد وہ لہنگے کے چیتھڑے دکان میں پھینک کر باہر نکل گیا۔

اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آرہے ہیں۔

ایک نے لکھا کہ جب واپس کرنا ہو تو خریدا ہی کیوں جاتا ہے؟ ایک صارف نے لکھا، منگیتر کو خوش کرنے کے چکر میں پولیس کی مار کھانے والے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button