تازہ ترینخبریںپاکستان

گاڑی سمیت بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اور بیٹی کی تلاش کہاں پہنچی اور کیا مشکلات آرہی ہیں؟

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ سہالہ کی حدود میں دو افراد گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ گئے۔

پولیس کے مطابق، منگل کی صبح 64 سالہ ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی اپنی بیٹی کے ہمراہ ڈی ایچ اے میں واقع اپنے گھر سے نکلے تھے کہ سڑک پر جمع بارش کے پانی کے باعث ان کی گاڑی بند ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی باعث دونوں افراد گاڑی سمیت پانی میں بہہ گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے باپ بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے جس میں ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں کے علاوہ نیوی اور پولیس کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برساتی نالہ آگے جا کر دریاے سواں میں گرتا ہے لیکن اس سے قبل نالے کے اوپر 500 میٹر تک کنکریٹ کور ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق، کنکریٹ کے شیڈ کے نیچے اندھیرے اور پانی کے شدید دباؤ کے سبب آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button