
پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے باضابطہ آغاز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریب میں انسداد منشیات فورس کےاہلکار کوفلیگ سونپا اور پریڈ کا معائنہ بھی کیا، انہوں نے انسداد منشیات فورس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قلیل مدت میں مضبوط انسداد منشیات فورس کا قیام لائق تحسین ہے۔
تقریب میں منشیات فروشوں کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی کا اعلان کیا گیا، مریم نواز نے کہا کہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات کا خاتمہ ضروری ہے، پنجاب سے منشیات کا جلد خاتمہ ہوگا، تعلیمی اداروں سے منشیات کا خاتمہ ضروری ہے
انہوں نے کہا کہ پنجاب کومنشیات سے پاک کرنےکیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائےجائیں گے، تمام ڈویژنزمیں انسدادمنشیات فورس پنجاب کو فعال بنایا جا رہا ہے، منشیات فروشوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انسداد تجاوزات فورس بھی جلد پنجاب میں اپنا کام شروع کردے گی، پولیس میں کرائمز کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قائم کیا گیا ہے۔