تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

اسرائیلی فوج غزہ سے گدھے کیوں چوری کررہی ہے؟

اسرائیلی فوج نے غزہ میں سڑکیں تباہ کرنے، غزہ کو ایندھن سے محروم کرنے اور ریسکیو سروسز کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے بعد فلسطینیوں کے زیر ملکیت گدھوں کو اپنا ہدف بنالیا جو کہ محصور پٹی میں لوگوں کی زندگی کا آخری سہارا ہیں۔

اسرائیلی نیوز چینل کان کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج مبینہ طور پر غزہ پٹی سے سیکڑوں گدھے چرا کر اسرائیل لے گئی اور پھر انہیں فرانس منتقل کر دیا تاکہ انہیں غزہ کی تعمیرِ نو میں استعمال نہ کیا جا سکے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ گدھوں کی منظم لوٹ مار تھی جو اسرائیلی اور یورپی اداروں کی ملی بھگت سے ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں اپنے کنٹرول والے علاقوں سے گدھے چوری کیے اور اس لوٹ مار کو ’ویٹرنری ریسکیو آپریشن‘ کا نام دیا گیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق مسلح تصادم کے دوران شہری املاک کو زبردستی ضبط کرنا جنگی جرم شمار ہوتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button